ملزمان جان کے دشمن بن گئے، کارروائی کی جائے:شبیر چوہان

April 27, 2024

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ن لیگ کے ضلعی سینئر نائب صدر و رکن امن کمیٹی شبیر حسین چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے ملزمان میری اور میرے اہل خانہ کی جان کے دشمن بن گئے ہیں وجہ یہ ہے کہ میرے شیر شاہ ڈپو سٹور آ ئل ٹینکر سے مذکورہ ملزمان نے 24 لاکھ کا قیمتی سامان چوری کر لیا تھا مقامی پولیس ملزمان سے ساز باز ہونے کی وجہ سے کوئی کارروائی نہ کر رہی ہے ، 21 اپریل کو پنچایت بلائی گئی ، جس پر ملزمان نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ،15کرنے پر پولیس نے کارروائی کی یقین دہانی کرائی مگر تاحال ملزمان آ زاد ہیں ، انہوں نے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، آر پی او ،سی پی او سے ملزمان کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے ۔