پی ایچ اے نے گرین فیوچر ویژن کے تحت ننگانہ چوک کی تعمیر مکمل کر لی

April 27, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ایچ اے ملتان نے گرین فیوچر ویژن کے تحت ننگانہ چوک کی تعمیر مکمل کر لی ہے، چوک کی تزئین و آرائش کے سلسلے میں پینٹ ورک،گھا س اور پودوں کی شجرکاری اور گرلز کی تنصیب و دیگر امور شامل ہیں دیگر چوراہوں کی تزئین و آرائش پر بھی کام جلد از جلد کر دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی آصف رؤف خان نے ننگانہ چوک کے دورہ کے موقع پر کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اتھارٹی سعد قریشی اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اُسامہ بھی موجود تھے۔ ڈی جی پی ایچ اے نے مزید ہدایات جاری کیں۔