وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

April 28, 2024

اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی ہے—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر سے ملاقات ہوئی ہے۔

یہ ملاقات دورۂ سعودی عرب کے دوران سائیڈ لائنز پر ہوئی جس میں اسلامی ترقیاتی بینک کے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی سیلاب کے بعد بحالی میں آئی ڈی بی کی معاونت کو سراہا۔

ملاقات میں پاکستان میں آئی ڈی بی کے جاری مختلف منصوبوں کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔