سوات: گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے 1 شخص جاں بحق

April 28, 2024

----فائل فوٹو

سوات کے علاقے بریکوٹ میں گھر پر آسمانی بجلی گر گئی۔

پولیس کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے گھر کا سربراہ جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب تحصیل شکئی رابوت میں پیش امام کے حجرے کی چھت گر گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔