پنجاب یونیورسٹی: انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کا پہلے مرحلہ شروع

April 28, 2024

پنجاب یونیورسٹی — فائل فوٹو

پنجاب یونیورسٹی میں انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا۔

پنجاب یونیورسٹی میں انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن شروع ہو گئی ہے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ سیشن 2024ء میں داخلوں کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 17 مئی ہے اور داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ 9 جون کو متوقع ہے۔

ڈاکٹر خالد محمود نے یہ بھی بتایا کہ انٹری ٹیسٹ کا انعقاد تمام بڑے شہروں میں کیا جائے گا۔