مظفر گڑھ: پولیس مقابلہ، زیر حراست ملزم ہلاک

April 28, 2024

—فائل فوٹو

مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے موضع رام پور میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس کے دوران زیرِ حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلہ کرنے والے ملزمان فرار ہو گئے۔

مظفر گڑھ پولیس کے مطابق اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زیرِحراست ملزم زوار عرف جگی ہلاک ہوا ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کو ساتھیوں کی گرفتاری کی نشاندہی کے لیے رام پور لے جایا گیا تھا۔