بلوچستان میں لوگ کھلے دل سے بات سنتے ہیں: راحیلہ درانی

April 28, 2024

فائل فوٹو

بلوچستان اسمبلی کی سابق اسپیکر راحیلہ درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالات اتنے مشکل نہیں، لوگ کھلے دل کے ساتھ آپ کی بات سنتے ہیں۔

لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں خواتین اقلیتوں اور ٹرانس جینڈرز کو درپیش چیلنجز پر سیشن ہوا۔

اس موقع پر راحیلہ درانی نے کہا کہ الیکشن لڑنے کے لیے عوام کی حمایت اور پیسا ہونا چاہیے، سیاسی جماعتیں اپنی خواتین پر اعتماد کریں۔

سیشن میں ٹرانس جینڈر ثوبیہ خان نے کہا کہ ہمارے لیے قانون سازی ہونی چاہیے، ملازمتیں دی جائیں۔

علاوہ ازیں کانفرنس میں صنفی برابری اور افغانستان کے موضوع پر سیشن میں مقررین نے کہا کہ افغان مہاجرین کو مناسب پالیسی کے بغیر ہی فوری واپس بھیجا گیا، بچوں کی تعلیم کے لیے رجسٹریشن نہیں ہوسکی۔

مقررین نے کہا کہ بچیوں کی کم عمری میں شادی کی روایت ہیومن ٹریفکنگ بڑھنے کا باعث بن رہی ہے، افغانستان میں اسکول، اسپتال اور دیگر سہولتوں کا فقدان ہے، پاکستان آنے والے افغان مہاجرین کے لیے کوئی انتظام نہیں کیے گئے۔

مقررین نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر مہاجرین کے لیے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے، پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں مہاجرین کو رکھا گیا ہے۔