سعودی عرب: غیر یقینی موسم، کئی شہروں میں آج اسکول بند

April 28, 2024

---فائل فوٹو

سعودی عرب میں آج غیر یقینی موسم کے باعث متعدد شہروں میں آج اسکول بند ہیں۔

سعودی محکمۂ تعلیم کے مطابق مکہ کے علاوہ طائف، الحویہ اور محائل میں آج اسکول بند اور آن لائن پڑھائی ہو گی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق جدہ سمیت متعدد شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

پیر کو مکہ مکرمہ ریجن کے علاوہ متعدد علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

طائف میں موسلادھار بارش کی وجہ سے الہدیٰ روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا، دھند اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث روڈ کو وقتی طور پر بند کیا گیا ہے۔