پاکستانی عوام انتخابی نظام پر اعتماد نہیں کرتے، تاج حیدر

April 28, 2024

فائل فوٹو

پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام انتخابی نظام پر اعتماد نہیں کرتے۔

لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں بات کرتے ہوئے تاج حیدر نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے پولنگ اسٹیشن میں جا کر ووٹ کاسٹ کرنے پر زور دیا۔

تاج حیدر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کے نظام میں تبدیلی لانے کے لیے میٹنگز کیں، پی ٹی آئی الیکشن نظام میں تبدیلی کا معاملہ ایوان میں پیش نہ کرسکی۔

انہوں نے کہا کہ 40 فیصد آبادی 18 سال سے کم عمر ہے، پولنگ اسٹیشن میں ووٹرز لسٹ آویزاں ہونی چاہئیں۔