دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار

April 28, 2024

تصویر: سوشل میڈیا

دبئی ایئرپورٹ کے تمام آپریشن اگلے 10 سال میں دبئی کے المکتوم ایئرپورٹ منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

دبئی کے حکمران نے سوشل میڈیا پر دبئی ایئرپورٹ کی منتقلی کا منصوبہ شئیر کردیا۔ دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے مسافر ٹرمینلز کے ڈیزائن کی منظوری دیدی گئی۔

تصویر: سوشل میڈیا

نئے ٹرمینل کی تعمیر کی لاگت 128 ارب درہم ہوگی۔ المتکوم ایئرپورٹ سے 260 ملین مسافروں کی سالانہ آمدورفت ہوسکے گی۔

المتکوم ایئرپورٹ پر بیک وقت 5 رن ویز متوازی پروازیں کرسکیں گے، مستقبل کے ایئرپورٹ پر 400 جہاز بیک وقت مسافروں کو سروس فراہم کرسکیں گے۔ ایئرپورٹ پر ایوی ایشن سیکٹر میں پہلی بار نئی ایوی ایشن ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جائے گا۔

المتکوم ایئرپورٹ کے اطراف نیا شہر ”دبئی ساؤتھ“ بسایا جائے گا، دبئی ساؤتھ میں 10 لاکھ افراد کی رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

تصویر: سوشل میڈیا

علم میں رہے کہ دبئی کا المتکوم ایئرپورٹ گزشتہ 10 سال سے دبئی ایئر شو کی میزبانی کر رہا ہے۔ دبئی المتکوم ایئرپورٹ نے 2010 میں کارگو فلائٹس سے آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

دبئی کا المتکوم ایئرپورٹ موجودہ دبئی ایئرپورٹ سے 60 کلومیٹر دور واقع ہے۔ دبئی المکتوم انٹرنیشل ایئرپورٹ سے آج کل محدود مسافر پروازیں بھی روانہ ہوتی ہیں۔