فیصل آباد: جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش میں 2 افغان باشندے پکڑے گئے

April 28, 2024

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹس پر بیرون ملک جانے والے 2 افغان مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان رزاق اور جاوید خان سعودی عرب جا رہے تھے۔

ملزمان جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں پکڑے گئے۔