غزہ پر اسرائیلی فوج کے جارحانہ حملے، مزید 66 فلسطینی شہید

April 28, 2024

ایک شخص اپنے بچے کی کفن میں لپٹی میت کو پکڑ کر چومتے ہوئے رو رہا ہے۔(تصویر سوشل میڈیا)۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں،فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کے جارحانہ حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 66 فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جنگی جرائم کے نتیجے میں فلسطینی شہدا کی تعداد 34 ہزار 454 ہوگئی۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک 77 ہزار 575 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔