خیرپور: نوجوان کے قتل کا ڈراپ سین، باپ قاتل نکلا، پولیس

April 28, 2024

خیرپور میں چند روز قبل قتل ہونے والے نوجوان کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

تھانہ سوارہ پولیس کی تفتیش میں یہ انکشاف ہوا کہ بیٹے کا قاتل سگا باپ نکلا، ملزم کے اعتراف کے بعد آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔

ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس نے گھریلو ناچاقی پر اپنے بیٹے کو قتل کیا۔

ملزم نے 6 اپریل کو کلہاڑیوں کے وار کرکے بیٹے کو قتل کیا تھا۔ قتل کا مقدمہ ملزم نے اپنی ہی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کروایا تھا۔