دی ہیگ: غزہ میں جنگی جرائم، نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان

April 28, 2024

غزہ میں بربریت اور جنگی جرائم کے مرتکب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری رواں ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے۔

دی ہیگ سے غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی عدالت انصاف کی جانب سے نیتن یاہو کے ساتھ اسرائیلی وزیر دفاع اور آرمی چیف کے وارنٹ بھی جاری ہوسکتے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے وارنٹ گرفتاری رکوانے کی کوششیں جاری ہیں۔