بلوچستان: کیچ میں فائرنگ کے 2 واقعات، 3 افراد جاں بحق

April 28, 2024

بلوچستان کے ضلع کیچ میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 2 مزدوروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق تمپ کے علاقے سرنکن میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 مزدوروں کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت محمد شاہد اور محمد نعیم کے ناموں سے ہوئی، جن کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد سے تھا۔

لیویز حکام کے مطابق شاہد اور نعیم علاقے میں ایک میکینک کی دکان پر کام کرتے تھے۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ جوسک کے علاقے میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے ایک دکان میں گھس کر فائرنگ اور فرار ہوگئے۔

مقتول کا تعلق کیچ کے علاقے سری کہن سے تھا،فائرنگ کے دونوں واقعات کی تفتیش جاری ہے۔