قطر اور مصر کی غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں، حماس وفد کل مصر جائے گا

April 28, 2024

حماس رہنما خلیل حیا(فائل فوٹو)۔

قطر اور مصر کی ثالثی میں غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق جنگ بندی معاہدے پر بات چیت کے لیے حماس کا وفد کل حماس رہنما خلیل الحیا کی قیادت میں مصر جائے گا۔

قاہرہ سے خبر ایجنسی نے بتایا کہ حماس وفد قاہرہ میں جنگ بندی تجاویز پر قطری اور مصری ثالثوں سے بات کرے گا۔

اس حوالے سےحماس عہدیدار نے مزید بتایا کہ قطری اور مصری ثالثوں سے جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل سے متعلق بھی بات ہوگی۔

خبر ایجنسی کے مطابق حماس نے گذشتہ روز جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہونے کا بتایا تھا۔