سمانتھا رتھ پرابھو پروڈیوسر بن گئیں، سالگرہ پر پرستاروں کو سرپرائز

April 28, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

جنوبی بھارت کی تلگو اور تامل فلموں کی معروف اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو نے اپنی سالگرہ پر اپنے پرستاروں کو ایک خصوصی سرپرائز دیتے ہوئے اپنے فلم پروڈیوسر بننے کا اعلان کردیا۔

سمانتھا نے 28 اپریل کو اپنی 37ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر اپنی پہلی پروڈکشن میں آئندہ آنیوالی فلم بنگارام کا پوسٹر لگایا، یہ فلم ترالالا موونگ پکچرز کے بینر تلے بن رہی ہے۔

واضح رہے کہ سمانتھا رتھ پرابھو جنوبی بھارت کی فلموں کی صف اول کی اداکارہ تو ہیں ہی، لیکن اب وہ اس اعلان کے ساتھ پروڈیوسر بھی بن گئی ہیں۔

انہوں نے فلم کا جو پوسٹر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا اس میں وہ خود نظر آرہی ہیں۔

یاد رہے کہ اپنی پہلی پروڈیوس کردہ فلم میں مرکزی کردار وہ خود ادا کریں گی۔