کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش مکمل

April 28, 2024

فوٹو: سوشل میڈیا

پاک فوج نے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے مزار کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش مکمل کرلی۔

مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش کا کام چار ماہ میں مکمل ہوا۔

مزار کے احاطہ میں شہید کی زندگی کے حوالے سے یادگاری تصاویر اور زیر استعمال دیگر سامان بھی محفوظ کیا گیا ہے۔

فوٹو: سوشل میڈیا

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے مزار کا افتتاح کیا اور مزار پر پھول رکھے۔

کور کمانڈر پشاور نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔