تربت میں سرکاری عمارت کے قریب 2 دھماکے

April 28, 2024

بلوچستان کے علاقے تربت میں سرکاری عمارت کے قریب 2 دھماکے ہوئے ہیں، جن سے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی۔

پولیس حکام کے مطابق تربت دھماکے شارٹ رینج کے 2 راکٹوں کے تھے، جن سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق تربت دھماکوں کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔