خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام

April 28, 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما خرم شیر زمان نے سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام لگادیا۔

کراچی سے جاری بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ شہر قائد ہزاروں کی تعداد میں موبائل اور گاڑیاں چھینی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں مزاحمت کرنے والے شہریوں کو قتل کردیا جاتا ہے، اگر ڈکیت عوام کے ہاتھ لگ جائے تو لوگ زندہ جلا دیتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سندھ میں 15 سال سے سیف سٹی پراجیکٹ مکمل نہیں ہوا، صوبائی حکومت نے من پسند افراد کو پروٹوکول دے رکھا ہے۔