عرفان خان کی چوتھی برسی پر بیٹے کا جذباتی خط

April 28, 2024

بالی ووڈ کے مرحوم اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان نے اپنے والد کی چوتھی برسی سے ایک روز قبل جذباتی خط تحریر کیا ہے۔

یاد رہے کہ29 اپریل 2020 کوبالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان 53 برس کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

انکے بیٹے نے ہفتے کو اپنے انسٹا گرام پر شیئر کے گئے خط میں لکھا کہ وہ کبھی بھی والد کی یادوں کو فراموش نہیں کرسکتے۔

اپنی تحریر میں بابل نے والد کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ والد انہیں ہمیشہ جنگجو بننے کے لیے کہا کرتے تھے لیکن محبت اور مہربان طبعیت کے ساتھ۔

واضح رہے کہ 25 سالہ بابل نے چند روز قبل اپنی ایک پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ "محسوس کر رہا ہوں کہ بابا کے پاس جارہا ہوں،" تاہم پوسٹ پڑھ کر پرستار پریشان ہوگئے تھے۔