مستقل مزاجی عزیز، ٹیم کو متحد کرنا، کامیابی پانا مقصد، کرسٹن

April 29, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان وائٹ بال ٹیم نئے ہیڈ کوچ گیری کرسٹین نے کہا ہے کہ پاکستان کی کوچنگ کا بے تابی سے منتظر اور ٹیم کیلئے مثبت کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں ۔ مستقل مزاجی اور تسلسل مجھے عزیز ہیں۔ میرا مقصد وائٹ بال ٹیم کو متحد کرنا، نمایاں صلاحیتوں کو مشترکہ مقصد کیلئے بروئے کار لانا اور مل کر کامیابی حاصل کرنا ہے،میرا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ٹیم اپنی بہترین سطح پر کام کرے۔ اتوار کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیم سے ہمیشہ اعلیٰ سطح پر مسلسل کارکردگی کی توقع ہوتی ہے ، تاہم بہترین کارکردگی کو برقرار رکھنے کی ہمیشہ ضمانت نہیں دی جاتی ۔ بطور کوچ ضروری ہوتا ہے کہ آپ کھلاڑیوں کی ان کی مکمل صلاحیتوں کو سامنے لانے میں ان کی مدد کریں ۔