اسلام آباد میں ٹرائلز سے اذلان شاہ ہاکی کیلئے قومی ٹیم منتخب

April 29, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اذلان شاہ کپ کیلئے حکومتی کوشش کے بعد اتوار کو اسلام آباد میں ہیڈ کوچ رولنٹ اولٹمنز کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی نے ٹرائلز کے بعد18 رکنی ٹیم کا انتخاب کر لیا۔ اس طرح کراچی کیمپ سے منتخب کی گئی ٹیم مسترد ہوگئی۔ سلیکشن کمیٹی نے عماد شکیل بٹ کو کپتان برقرار رکھا جس کی خبر جنگ نے پہلے ہی بریک کردی تھی۔ نائب کپتان ابوبکر ہوں گے۔ کھلاڑیوں میں اسامہ بشیر، احتشام، عبداللّٰہ، سفیان، سلمان رزاق، ارشد لیاقت شامل ہیں۔ معین شکیل، ذکریا حیات، مرتضیٰ یعقوب، غضنفر علی، عبد الرحمان سینئر، حنان شاہد، رانا وحید، اعجاز احمد شامل ہیں۔ میں 7 ریزریو کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ہیڈ کوچ نے کہا ہے کہ ہمارا ٹارگٹ اذلان شاہ کپ کے بعد نیشنز ہاکی کپ ہے۔ اس کیلئے ٹیم میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ اذلان شاہ کپ کے نتائج کی فکر نہیں، کھلاڑیوں نے اچھاپرفارم کیا تو ایونٹ جیت سکتے ہیں۔ پہلی کوشش وکٹری اسٹینڈ ہے۔