کارکردگی بہترین لیکن کئی کھلاڑی ورلڈ کپ نہیں کھیلیں گے، کیوی کوچ

April 29, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی لاہور سے وطن واپس روانہ ہوگئی۔ ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے روانگی سے قبل کہا کہ انہیں فخر ہے کہ ناتجربہ کار ٹیم نے پاکستان کے ساتھ بہترین مقابلہ کیا ،لیکن اس بات کا امکان نہیں ہے کہ اس ٹیم کے کئی کھلاڑی ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔کھلاڑی منتخب نہیں بھی ہوتے ہیں تو انہیں امید نہیں ہارنی چاہیے، وہ اپنی کارکردگی جاری رکھیں۔ ٹورنامنٹ کے دوران کسی کی انجری کی وجہ سے متبادل کھلاڑی کی ضرورت پڑسکتی ہے اس لیے کھلاڑیوں کو تیار رہنا چاہیے ۔گیری اسٹیڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان 29 اپریل کو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے پہلے میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا لیکن اس کے بعد ٹیم کی کارکردگی متاثر کن تھی۔ یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ پاکستان دو سال قبل ورلڈکپ کے فائنل میں تھا اور ان کے ساتھ مقابلہ واقعی خوشگوار ہے۔