پاکستان کی کوچنگ اعزاز، ٹیسٹ میچز جیتنا چاہتا ہوں، گلیسپی

April 29, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلسپی نے کہا ہے کہ پی سی بی نے مجھے کھیل کے روایتی فارمیٹ میں سب سے زیادہ معتبر اور باصلاحیت کرکٹ ٹیموں میں سے ایک کی کوچنگ کا اعزاز دیا ہے۔ اتوار کو ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں ٹیسٹ میچز جیتنا چاہتا ہوں اسی لیے یہ ذمہ داری لے رہا ہوں۔ جانتا ہوں کہ اسے عملی شکل دینے کیلئے ہمارے پاس ہنر موجود ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ بہت اہم اور بڑا ٹاسک ہے کیونکہ ہمیں فائنل میں جگہ بنانے کیلئے بہت کم وقت میں کئی میچ جیتنے ہوں گے ۔