ڈومیسٹک کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم

April 29, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک کے ایک سو سے زائد ڈومیسٹک کوچز کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر ڈومسیٹک کرکٹ آپریشنز عبداللہ خرم نیازی کی سربراہی میں ایلولیو شن کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی میںدو سابق کپتان مصباح الحق، اظہر علی، سلیکٹر اسد شفیق، جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ جنید ضیاء شامل ہیں۔ یہ کمیٹی کوچز کا اپریزل کرے گی ،کارکردگی اور سفارشات کا جائزہ لے گی۔ چیف آپریٹنگ آفسیر سلمان نصیر نے دس دن پہلے کمیٹی کا نوٹی فیکیشن جاری کیا تھا ۔کمیٹی ڈومیسٹک ڈھانچے سے منسلک ،کوچز، سپورٹ اسٹاف، انالسٹ، فزیو اور ٹرینرز کی رپورٹس اور سفارشات کا جائزہ لے گی ۔کمیٹی کو فوری طور پر رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔