کاکول ٹریننگ سے کھلاڑیوں کی انجریز کا تعلق نہیں، اظہر محمود

April 29, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ ہمارے پاس صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے۔ کول کی ٹریننگ کا کھلاڑیوں کی انجری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کچھ کھلاڑی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے جا رہے ہیں انہیں ڈیوائسز دیں گے اس سے پتہ چلے گا کہ وہ ہفتے میں کتنے اوور کھیل رہے اور ان کا فٹنس معیار کیا ہے۔ فٹنس لیول کو آسٹریلیا اور بھارت کے مقابلے میں لانا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میں کم از کم 190 رنز کا ٹارگٹ رکھنا ہوگا ۔