پاکستان ویمنز کو دوسرے ٹی 20 میں بھی شکست

April 29, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پاکستان خواتین کے خلاف مسلسل پانچویں فتح حاصل کر لی ۔ تین ون ڈے میچوں کے بعد دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کو7وکٹ سے شکست ہوئی ۔ میچ کا فیصلہ دس گیندیں پہلے ہوا۔ اتوار کی شب نیشنل اسٹیڈیم میں ہیلی میتھیوز نےتین وکٹ لینے کے بعد43گیندوں پر58رنز بنائے۔ قبل ازیں پاکستان نے سات وکٹ پر121رنز بنائے۔ آخری پانچ اوورز میں23رنز پر پانچ وکٹ گر گئے۔ منیبہ علی نے سب سے زیادہ55 رنز47گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے بنائے۔