چھاتی کے کینسر کی صحت یاب خواتین کو دوبارہ موذی مرض لاحق ہونے کے خدشات

April 29, 2024

لندن (پی اے) ریسرچرز نے متنبہ کیا ہے کہ چھاتی کے کینسر کی صحت یاب خواتین کو دوبارہ کینسر کا موذی مرض لاحق ہونے کے خدشات بہت زیادہ ہیں۔ کیمبرج یونیورسٹی کے ماہرین نے انگلینڈ کے کم وبیش 600,000افراد کا معائنہ کرکے بتایا ہے کہ جنیٹکس دوبارہ کینسر کے عود کرنے میں بنیادی کردار اداکرتے ہیں لیکن پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والی ،موٹاپے کی شکار یا شراب بہت زیادہ پینے والوں کا دوبارہ کینسر میں مبتلا ہونے کازیادہ اندیشہ ہوتاہے تاہم دوبارہ کینسر ہونے کا اصل سبب ابھی تک معلوم نہیں ہوسکالانسیٹ ریجنل ہیلتھ میں شائع ہونے والی نئی اسٹڈی کے مطابق کینسر سے صحت یاب ہونے والی خواتین میں endometrial کینسر کا خدشہ 87فیصد،myeloid کینسر کا خدشہ58 فیصد ہوتا ہے۔ ریسرچرز کا کہنا ہے سگریٹ نوشی ،موٹاپا اور شراب نوشی کے علاوہ پسماندہ گروپوں میں کینسر کے امراض میں اضافہ ہوتاہے۔ اسٹڈی میں نیشنل کینسر رجسٹریشن ڈیٹا سیٹ کی 580,000خواتین اور 3,500مردوں کے کوائف کی اسٹڈی کرنے کے بعد یہ نتائج اخذ کئے ہیں۔ کینسر ریسرچ یوکے کی سینئر کینسر انٹیلی جنس منیجر کترینہ برائون نے کہاکہ اس اسٹڈی سے ظاہر ہوتاہے کہ لوگوں میں دوبارہ کینسر ہونے کے خدشات بہت زیادہ ہے تاہم اس شرح میں انسان کےسماجی اقتصادی پس منظر کا بہت اثر ہوتاہے اسٹڈی سے ظاہرہوتاہے کہ مردوں میں چھاتی کے کینسر سے صحت یاب ہونے کے امکانات 55 فیصد زیادہ ہوتے ہیں اسٹڈی کے سینئر رکن پروفیسر Antonis Antoniou کا کہناہے کہ یہ اب تک ہونےوالی سب سے بڑی اسٹڈی ہے ،ریسرچ ڈائریکٹر ڈاکٹر سائمن ونسنٹ کا کہناہے کہ دوسری مرتبہ کینسر ہونے کے اسباب معلوم کرنے کیلئے جوکہ بعض اوقات جسم کے کسی اور حصے میں نمودار ہوجاتاہے مزید اسٹڈی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو دوبارہ کینسر ہونے کا شبہ ہو اسے اپنے جی پی یا علاج کرنے والی ٹیم سے رجوع کرنا چاہئے۔