ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری آج عمرہ کی ادائیگی کے لئے روانہ ہوں گے

April 29, 2024

گریٹر مانچسٹر بولٹن ( نمائندہ جنگ) کشمیر پیس فورم انٹر نیشنل برطانیہ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری آج عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے ۔وہ اپنے قیام کے دوران تاجدار مدینہ ﷺ کی بارگاہ اقدس پر حاضری دیں گے اور وہاں مقامات مقدسہ کی زیارت کریں گے جب کہ 12 مئی کو واپس برطانیہ پہنچیں گے۔