میئر لوٹن یعقوب حنیف کے بھائی حافظ شکیل نقشبندی وفات پا گئے

April 29, 2024

لوٹن (نمائندہ جنگ) میئر لوٹن محمد یعقوب حنیف کے بھائی حافظ قاری محمد شکیل حنیف نقشبندی اسلمی کی وفات پا گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ خطیب لوٹن سنیٹرل مسجد علامہ حافظ اعجازاحمد کی امامت میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں امام قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای، جے کے ایل ایف کے سربراہ سفارتی شعبہ پروفیسر راجہ ظفر خان، سابق ڈپٹی لیڈر کونسل کونسلر راجہ محمد اسلم خان، محمد ریاض بٹ، کوآرڈینیٹر کشمیر سالیڈیریٹی کمپین حاجی چوہدری محمد قربان، لبرل ڈیموکریٹس کے ایگزیکٹو ممبر چوہدری ادریس لطیف، پروفیسر مسعود اختر ہزاروی ، پیرسید ظفر اللہ شاہ ، پیر سید محمد فاروق شاہ، صاحبزادہ منور عتیق ، صوفی ارشد محمود اسلمی ، مولانا لقمان آفندی، راجہ محمد سلیم، راجہ وحید اکبر، شیراز خان ، پروفیسر ممتاز بٹ، قاضی ضیاالمصطفیٰ چشتی ، چوہدری محمد جہانگیر، آصف اقبال ، مولانا محمد رئوف احمد، حافظ محمد فاضل ، چوہدری محمد نثار ، راجہ محمد یعقوب خان، چوہدری محمد شفاعت پوٹھی ، ملک پنوں خان ، حاجی منیر مالک ، سید حسین شہید سرور ، بیرسٹر رمیض خان ،حاجی چوہدری محمد عظیم، چوہدری محمد عظیم ، سید حسنین شاہ کاظمی ، چوہدری منظور حسین ، قاضی عطاالکبریا ، خلیفہ محمد محفوظ بٹ ، چوہدری مجید ، کونسلر جاوید ، ، سابق کونسلر عباس ، راجہ مشتاق خان ، عبدلکریم مغل ،حاجی چوہدری محمد اقبال سیور ، حاجی چوہدری محمد اقبال ، طارق مغل ، محمد ریاض ، محمد حنیف ،راجہ محمد حنیف ، راجہ محمد عجائب ، خواجہ نائجل خان ، چوہدری محمد اکرم ، محمد یاسین ، محمد مشتاق ، چوہدری محمد جبار ، صوفی محمد ممتاز بٹ ، سردار محمد رفیق ، حاجی ملک اللہ دتہ ، حاجی چوہدری محمد بشیر ، طاہر سماہنی ، حاجی چوہدری مختار ، چوہدری زاہد ،راجہ مختار ، محمد فیاض ، ندیم راٹھور ، محمد شبیر مغل ، توقیر منیر اور دیگر بے شمار لوگوں نے شرکت کی آخر میں مرحوم کے والد صوفی خلیفہ محمد حنیف نقشبندی اسلمی ، میئر لوٹن حافظ محمد یعقوب حنیف نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ، مرحوم چونکہ مذہبی شخصیت تھے اس لئے لوٹن کی تمام مساجد اور دوسرے شہروں سے بڑی تعداد میں لوگ جنازہ میں شامل ہوئے ، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات میں بلندی اور خاندان کی صبر کی دعا کی۔