اسٹریٹ کریمنلز اور منشیات فروشوں سمیت 15 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

April 29, 2024

کراچی(اسٹا ف رپورٹر) کراچی پولیس نے اسٹریٹ کریمنلز اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 15ملزمان کو گرفتارکے اسلحہ ،موٹر سائیکل ،منشیات اور دیگر سامان برآمد کرلیا،پولیس کے مطابق شاہرہ نور جہاں پولیس نےدوران پیٹرولنگ 3 اسٹریٹ کریمنل محمد شہریار ،شاہ رخ خان اور محمد سلمان کو گرفتارکرکے ایک پسٹل ، نقد رقم، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ،شیر شاہ پولیس نے موٹرسائیکلوں کے اسپیئر پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث دو کباڑیوں محمد اعجاز اور محمد عرف ماما کو گرفتارکر لیا ،موچکو پولیس نےبین الصوبائی منشیات اسمگلر مجیب اللہ کوگرفتار کرکے 1100گرام چرس برآمد کرلی،سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم جاوید نظیر کو گرفتار کرکے 50 پڑیاں تیار گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی ،گلشن اقبال پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان یوسف حنان اور شہباز کو گرفتار کر کے موٹرسائیکل برآمد کرلی ، سچل پولیس نےدورانِ پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان شیراز اور غلام مصطفیٰ کو گرفتار کر کے 2 پسٹلز برآمد کر لئے ، سہراب گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم وحید اللہ کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ ملزم کے زیرِ استعمال بلا نمبر موٹرسائیکل کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا، سہراب گوٹھ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث عبدالصابر کو گرفتار کرکے آدھا کلو سے زائد چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی ، منگھوپیر پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث2 ملزمان علی گوہر اور عمیر اللہ کو گرفتار کے 2 کلو سے زائد چرس اور رقم برآمد کرلی ۔