امام بارگاہ بابا سید تلوار شاہ پرعلم وذوالجناح کے ماتمی جلوس

April 29, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحفظ عزاداری کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے کہا ہے کہ اہلِ بیت اطہارؓ اور صحابہ کرامؓ کے نقش قدم پر چل کر ہی اسلام دشمن قوتوں کو منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید حسن عباس رضوی کے زیر اہتمام امام بارگاہ بابا سید تلوار شاہ پر حضرت امام جعفر صادقؓ کے یوم شہادت کے سلسلے میں علم وذوالجناح کے ماتمی جلوس سے قبل عزاداروں سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر ملک محسن بھٹہ، اصغر علی قریشی ہاشمی، عباس علی قریشی ہاشمی، ذوار اسد رضااور سید کمیل حیدرنقوی سمیت دیگر موجود تھے۔