ہائیکورٹ، منشیات سمگلنگ کے الزام میں قید ملزم بری

April 29, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے ججز جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس علی ضیاباجوہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ڈیرہ غازی خان کے مہتاب حسین کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا، استغاثہ الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا، ایڈیشنل سیشن جج ڈیرہ غازی خان نے ملزم کوساڑھے تیرہ کلو چرس سمگل کرنے کے الزام میں عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی، ملزم کو 2020ء میں گرفتار کیا گیا تھا،2022ء میں اسے سیشن عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی اور وہ دوسال سے جیل میں ہے۔