انسداد پولیو مہم کا آغاز آج ہو گا، ضلع ملتان میں 10لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

April 29, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت پنجاب کے دس اضلاع میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کی خصوصی مہم کا آغاز آج 29 اپریل سوموار سے ہو گا، مہم کے دوران ملتان ضلع کے دس لاکھ کے قریب بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے، انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں محکمہ صحت کی جانب سے ٹیموں کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے،مہم کے دوران ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائیں گی۔