برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا

April 29, 2024

فائل فوٹو

برطانوی حکومت پناہ گزینوں کو حراست میں لینے کے لیے رواں ہفتے سے خصوصی آپریشن شروع کرے گی۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق توقع سے کچھ ہفتے پہلے ہی سیاسی پناہ گزینوں کی ملک بدری کی تیاریاں ہیں۔

حکام کا منصوبہ ہے کہ امیگریشن سروس کے دفاتر آنے والے پناہ گزینوں کو وہیں سے حراست میں لے لیا جائے اور انہیں فوری طور پر حراستی مراکز میں منتقل کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم نے کہا تھا کہ رواں سال موسم گرما میں پناہ گزینوں کی پہلی پرواز روانڈا کے لیے روانہ ہوگی۔