KP میں بارشوں کی تباہ کاریاں، 6 افراد جاں بحق، 17 زخمی، کھڑی فصلیں تباہ، سینکڑوں مکانات متاثر

April 29, 2024

پشاور ( نمائند گا ن جنگ ،ایجنسیاں ) کے پی میں بار شوں کی تباہ کاریاں، 6افرا د جاں بحق ،17 زخمی، کھڑی فصلیں تباہ، سیکڑوں مکانات متاثر، ہلاکتوں کے اور زخمی ہونےکےواقعا ت مکانات منہدم ہونے اورآسمانی بجلی گرنےسے شانگلہ، باجوڑ اور بریکوٹ میں آئے،کا لام میں برف باری، پشاور ڈیفنس کے قریب بارش کے باعث درخت گر گیا۔ درخت بجلی ٹرانسمیشن لائن اور روڈ پر گرنے سے سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ کر درخت کو کاٹ دیا تھا اور ٹریفک کی روانی بحال کر دی۔ شانگلہ میں طوفانی بارشوں کے دوران 300سے زائد رہائشی مکانات ناکارہ جبکہ سیکڑوں کی تعداد میں متاثر ہو گئے۔ طوفانی بارشوں مجموعی طور پر ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ نو زخمی ہوگئے۔ شانگلہ کے مختلف بالائی علاقوں کو جانے والی لنک سڑکیں سلائیڈنگ کے بعد شدید متاثر رہی جس کو محکمہ سی این ڈبلیو اور ٹی ایم اے کے اہلکار صاف کرنے میں مصروف ہیں جس میں بیشتر صاف ہو چکی ہیں۔ طوفانی بارشوں کے دوران تین سرکا ری سکولوں کے باونڈری وال گر گئے جبکہ50 سےزائد واٹر سپلائی سکیم سیلابی پانی کے نذرہوئے ہیںشانگلہ میں وقفے وقفے کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری، مختلف علاقوں میں ژالہ باری کھڑی فصلوں، پھلوں او رباغات کو شدید نقصان پہنچا۔ موسلا دار بارش کے باعث بیشتر کھیت پھسل گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند کے گائوں گیلے میں بارش کے باعث کمرے کی چھت گر نے سے 2 خواتین جاں بحق اور 2بچوں سمیت 5افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ 7افراد ملبے تلے دب گئے، 3خواتین اور 4بچوں کو ملبے سے نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔