فیروز والا، 11 اور 13 سالہ 2 کزنز سے مسجد کے قاری کی زیادتی

April 29, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ ) شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالا کی آبادی ونڈالہ ناصر میں مسجد کے قاری نےقرآن کی تعلیم حاصل کرنے آنیوالے11اور 13سالہ 2کزنز کو زیادتی کا نشانہ بنادیااور فرار ہوگیا۔ایک متاثرہ طالبعلم کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق مدعی مقدمہ کا بیٹا 15 سالہ احتشام اور 11 سالہ بھانجا محمد سعید مسجد میں قاری آفتاب کے پاس قرآن پڑھنے آتے تھے، جن سے وقوعہ کے روز ملزم قاری آفتاب نے باری باری زیادتی کی ۔ معلوم ہوا کہ ملزم قاری گزشتہ 3ماہ سے دونوں قرآن پڑھنے آنیوالے دونوں کزنز کو نہ صرف خود اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا بلکہ وہاں قرآن کی تعلیم حاصل کرنیوالے بعض طلبہ بھی قاری کی ایماپر ان دونوں کزنز سے زیادتی کرتے رہے۔ ملزم قاری آفتاب نازیبا ویڈیو زبنا کر دونوں کزنز کو بلیک میل کرتا تھا۔