قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے سمپوزیم کا دوسرا روز، بچوں اور نوجوانوں کے نفسیاتی مسائل پر سائنسی سیشن کا انعقاد

April 29, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے سالانہ سمپوزیم کے دوسرے روز بچوں اور نوجوانوں کی نفسیات اور مسائل پر ایک سائنسی سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔ قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے شعبہ شعبہ طب نفسیاتی طب کے سربراہ ایسوسیٹ پرفیسر ڈاکٹر جاوید اکبر درس نے مہمانوں اور پینل کے شرکاء کا خیر مقدم کیا ۔ کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر شیر مہرانی نے افلا طونی عشق کی نزاکتوں اور معاشرتی رجحانات کی نشاندہی کی۔ عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹر ندیم اقبال نے نوجوانوں اور اس عمر کے مسائل، ان سے نبزدآزما ہونے کے موثر اقدامات پر روشنی ڈالی۔ نفسیات میں پی ایچ ڈی ڈاکٹر ارم خان نے اعصابی تنوع اور دماغی حرکیات اور اجتماعی دیکھ بھال کی اہمیت کے متعلق گفتگو کی ۔ پروگرام کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر ظفر حیدر صاحب نے اولاد کی پرورش اور تربیت پر سائنسی اور مذہبی نقطہ نظر سے فکر انگیز پہلوں کا احاطہ کیا ۔ ماہرین نے بچوں اور نوجوانوں کے موجودہ مسائل کی نشاندہی اور ممکنہ حل کےمتعلق بھر پور گفتگو کی اور ان عوامل کے متعلق آگہی بخشی جو نفسیاتی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔