KP کی 6 تحصیلوں کی چیئرمین شپ کے ضمنی انتخابات، PTI نے پھر میدان مار لیا

April 29, 2024

لوئر چتر ال / لوئر دیر (نمائندہ جنگ ) کے پی کی 6تحصیلو ں چیئر مین شپ کےضمنی انتخابا ت ، پی ٹی آئی نے پھرمیدا ن مارلیا ، کا ٹلنگ ریا ض خان ، دا سو غلام سید ،لو ئر چتر ال فرید احمد خان ،لوئر دیر شا کرشعیب پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہو گئے۔ ضلع مردان کیتحصل چیئرمین شپ کے ضمنی انتخا با ت تحصیل کا ٹلنگ میں غیرسرکاری اورغیرختمی نتائج کےمطابق پی ٹی آئی کے ریا ض خان نے 23553 اور پی ڈی ایم کے مشترکہ امید وار حیدرعلی خان نے20535ووٹ حا صل کئےہیں ، اپر کوہستان کے تحصیل داسو کے تحصل چیئرمین شپ کے ضمنی انتخا با ت میں صبح 8بجے سے شام 5بجے ووٹنگ پر امن ماحول میں جاری رہی۔