ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ

April 29, 2024

کراچی(نیوزڈیسک)بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ نے وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی تمام تر مصنوعات استعمال کے لیے محفوظ ہیں۔

مسالے بنانے والی اس مشہور کمپنی کے بارے میں ایسی خبریں ہیں کہ اس کے کچھ مسالوں میں ایسے کیمیکلز کی موجودگی کا پتہ چلا ہے، جو کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔اور امریکا میں اس بارے میں تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔

ہانگ کانگ نے رواں ماہ ہی ایم ڈی ایچ کے تین مسالوں جبکہ ایوسٹ کمپنی کی ایک پراڈکٹ کو مضر صحت قرار دیتے ہوئے اس کی فروخت پر پابندی عائد کر دی تھی۔ سنگاپور نے بھی ایورسٹ مسالہ جات کو دوکانوں سے اٹھوانے کا حکم دے دیا ہے۔