موسمیاتی تبدیلی چیلنج، مضبوط شراکت داری کی ضرورت ہے، ڈپٹی چیف امریکی مشن

April 29, 2024

لاہور(آصف محمود بٹ) امریکی سفارتخانہ کے ڈپٹی چیف آف مشن اینڈریو شوفر نے لاہور کا تین روزہ دورہ کیا، امریکی قونصل جنرل لاہور کرسٹن ہاکنز، قونصل جنرل کراچی کونراڈ ٹریبل اور قونصل جنرل پشاور شانٹے مور بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے امریکہ پاکستان گرین الائنس فریم ورک کے تحت ماحول دوست زراعت، شفاف توانائی اور پانی کے انتظام میں تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے منعقدہ تقریب کی میزبانی کی ۔ خواتین کرکٹ میچ دیکھا ، اینڈریو شوفر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے تخلیقی صلاحیتوں، مضبوط شراکت داری، اور متنوع نقطہ ہائے نظر کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ اس ضمن میں امریکہ، پاکستان میں ویمن اِن انرجی اسکالرز پروگرام جیسے منصوبوں کو مدد فراہم کر رہا ہے۔