ملک کے مختلف حصوں میں بارش، بعض مقامات پر ژالہ باری، موسم خوشگوار

April 29, 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )ملک کے مختلف حصوں میں بارش، بعض مقامات پر ژالہ باری،موسم خوشگوار، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پختونخوا ، اسلام آباد، کشمیر میں موسلادھار بارش کی توقع ،راولپنڈی اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار خیبر پختونخوا، کشمیر،پنجاب، شمالی مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی، اس دوران خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد ، مری ، گلیات اور خیبرپختونخواکے بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کیساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔