سائرہ افضل تارڑ کے والد انتقال کر گئے

April 29, 2024

حافظ آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد افضل حسین تارڑ انتقال کر گئے۔میاں افضل حسین تارڑ کا شمار پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور نواز شریف کے با اعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ میاں افضل حسین تارڑ کا سیاسی کیریئر 1990میں ہوا جب وہ آزاد حیثیت سے ایم این اے منتخب ہو کر مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے اور مرتے دم تک میاں نواز شریف کا ساتھ نبھایا، میاں افضل حسین تارڑ کے سیاسی جانشین ان کی بیٹی سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ ہیں جو دو مرتبہ قومی اسمبلی کی ممبر منتخب ہو چکی ہیں۔