باجوڑ، سیلابی ریلے میں بچائی گئی خاتون نے 4 بچوں کو جنم دے دیا

April 29, 2024

پشاور (اے پی پی)باجوڑ میں ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر و میڈیکل ٹیم کی جانب سے سیلابی ریلے میں بچائی گئی خاتون نے اسپتال میں4بچوں کو جنم دے دیا۔ترجمان ریسکیو 1122 باجوڑ کے مطابق ریسکیو 1122 باجوڑ کی ڈیزاسٹر و میڈیکل ٹیم نے سمسئی خوڑ نزد رشکئی خار میں پھنسی ہوئی جس فلیڈر گاڑی سے مریضہ کو نکال کر اسپتال منتقل کیا اس خاتون نے اسپتال میں 4 بچوں کو جنم دیا۔