جی نائن مرکز تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا گڑھ بن گیا، سی ڈی اے اور ایم سی آئی مکمل ناکام

April 29, 2024

اسلام اآ باد( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے اور ایم سی آئی جی نائن مرکز کراچی کمپنی اسلام آ باد کو تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات سے پاک کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے ۔ جی نائن مرکز تجا وزات اور غیر قانونی تعمیر ات کا گڑھ بن چکا ہے۔سر کاری ملازمین کیلئے تعمیر کئے گئے فلیٹس کے سامنے سڑک کے کنارے غیر قا نونی دکانیں تعمیر کر لی گئی ہیں ۔ مرکز کے فٹ پاتھوں پر سٹال ہو لڈرز کا قبضہ ہے۔ دکانوں کے سامنے برآمدوں سے گزرنا مشکل ہے۔ راستوں اور پارکنگ ایریا میں بھی تجا وزات ہیں ۔ ایک مسجد کی انتظامیہ بھی غیر قانونی تعمیرات میں پیش پیش ہے اور فٹ پاتھ پر قبضہ کیا ہواہے۔ سر کاری اراضی کو تصرف میں لایا جا رہا ہے۔ ایک کلینک بھی چل رہا ہے۔ شہری متعدد بار سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی توجہ ان تجا وزات اور غیر قانونی تعمیرات کی جا نب دلا چکے ہیں لیکن دو نوں ادارے ٹس سے مس نہیں ہوتے جس کی وجہ سے یہ تاثر تقویت پکڑ رہا ہے کہ یہ تمام تجا وزات سی ڈی اے اور ایم سی اآئی کے متعلقہ حکام کی ملی بھگت سے کی گئی ہیں ۔شہر یوں نے چیف جسٹس آف پا کستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے اپیل کی ہے کہ وہ کراچی کی طرح وفاقی دا ر الحکومت میں بھی سر کاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کا نو ٹس لیں اور اسے واگزار کرائیں۔یہ بھی انکوائری کی جا ئے کہ کونسے افسران اس تجاوزات مافیا کے سر پرست ہیں اور آپریشن کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔شہر یوں نے چیئر مین سی ڈی اے ا نو ار الحق اور ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی را نا وقاص انور سے بھی اپیل کی ہے کہ کراچی کمپنی میں قائم پختہ غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کیلئے بھر پور آپر یشن کیا جا ئے ۔