پنجاب ٹریفک پولیس ،خواتین ملازمین اب شاہراہوں پر بھی ڈیوٹی کرینگی

April 29, 2024

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) پنجاب ٹریفک پولیس کی خواتین ملازمین اب شاہراہوں پر بھی فرائض سرانجام دیں گی ،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کی جانب سے صوبہ کے تمام سی ٹی اوزکے نام جاری کئے گئے مراسلے میں کہاگیاہے کہ حالیہ مہینوں میں کئی خواتین افسران کو ترقیاں بھی ملی ہیں لیکن مشاہدے میں آیاہے کہ فیلڈ ڈیوٹی میں تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں بطور نگران افسر مؤثر کردار ادا کرنے میں مشکلات کاسامنا کرناپڑ رہاہےاس کے پیش نظر مجاز اتھارٹی کی طرف سے ہدایت کی گئی ہےکہ تمام رینکوں میں زیادہ سے زیادہ خواتین ٹریفک آفیسرز کو ان کی پیشہ ورانہ ترقی کے وسیع تر مفاد میں فیلڈ اسائنمنٹس پر تعینات کیا جائے ،ذرائع کاکہناہے کہ پنجاب ٹریفک پولیس میں اس وقت 466خواتین ملازمین خدمات سرانجام دے رہی ہیں ۔