کچہری چوک کشادگی منصوبہ کیلئے آج پری پی ڈی ڈبلیو پی متوقع

April 29, 2024

اسلام آباد (ساجد چوہدری )راولپنڈی کچہری چوک کشادگی منصوبے کا جائزہ لینے کیلئے پری پی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس (آج)پیر کو متوقع ہے ، چیئرمین پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس کی صدارت کرینگے ، ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے محکمہ ہائی پنجاب کے ایکسین اظہر حنیف پری پی ڈی ڈبلیو پی میں اپنے محکمے کی نمائندگی کرینگے ، پری پی ڈی ڈبلیو پی میں عوامی اہمیت کے حامل اس منصوبے کا جائزہ لینے کے بعد اسے منظوری کیلئے پی ڈی ڈبلیو پی میں پیش کیا جائے گا ، ذرائع کے مطابق اس منصوبے کی لاگت 1818اعشاریہ 891ملین روپے ہے، جس میں پارکنگ پلازہ بھی شامل ہے ، پارک پلازہ کی لاگت 45کروڑ روپے لگائی گئی ہے ، ذرائع نے بتایا کہ اس منصوبے پر جلد کام شروع ہونے کی توقع ہے ۔