نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی عاصمہ جہانگیر سیمینار میں شرکت

April 29, 2024

اسلام آباد (جنگ نیوز)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے عاصمہ جہانگیرکی برسی کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار میں شرکت کے موقع پر اہم شرکاء سے ملاقاتیں کیں اور ان سے بلوچستان کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر رجب علی رند بھی موجود تھے۔ اسلام آبادائیرپورٹ پہنچنے پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینٹر جان بلیدی، قومی اسمبلی کے رکن پھلین بلوچ نے انکا استقبال کیا۔