فلسطین کیلئے آواز بلند کرنیوالے انسانی حقوق کے ہیرو، مذہبی رہنما

April 29, 2024

لاہور(خبرنگار) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر ، مولانا شعیب الرحمٰن قاسمی ، مولانا ضیاء الرحمن فاروقی ، مولانا مفتی سید عاشق حسین شاہ ، مولانا عبد الستار نیازی، پروفیسر عدنان فیصل ،علامہ فیاض احمد سلفی ، میاں محمد اصغر، مولانا محمد عبد اللہ مدنی، مولانا حافظ ذوالقرنین محمدی اور پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فلسطین کے لئے آواز بلند کرنے والے انسانی حقوق کے ہیرو ، مخالفت کرنے والے انسانیت، امن و امان اور سلامتی کے دشمن ہیں۔ وہ جامعہ عمر بن عبد العزیز گلبرگ لاہور میں مختلف مکاتبِ فکر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ ان علما ءنے کہا ہے کہ ہم جرمن سفیر کے سامنے آزادیِ فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے والے نوجوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے پاکستان کے 25 کروڑ غیور عوام اور دنیا کے اربوں مسلمانوں کے جزبات کی حقیقی ترجمانی کی ہے اور ان کو کانفرنس سے نکالنے والے نام نہاد انسانی حقوق کے علمبرداروں نے انتہائی شرمناک کام کیاہے۔